علی حیدر امریکی ٹی وی چینل پر شو کی میزبانی کریں گے

April 23, 2021

ہیوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکاری و اداکاری کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی حیدر اب ہوسٹن میں ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔وہ امریکی ٹی وی چینل این ٹی وی ہوسٹن پردی علی حیدر شوکی میزبانی کریں گے۔اس حوالے سے علی حیدر نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ہم ایک بڑے سیٹ کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں۔علی حیدر نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے دورانیے پر مبنی یہ شو میوزک پر مبنی ہوگا اورتفریح سے بھرپور ہوگا جو چینل پر ہفتے میں ایک مرتبہ نشر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شو کا فارمیٹ تفریح، انٹرٹینمنٹ اور لائیو میوزک ہے، یہ ایک گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ریکارڈڈ شو ہوگا۔شو میں چینل کی بنیادی آڈینس یعنی جنوبی ایشیائی افراد کے مطابق پاکستانی اور بھارتی نمائندگی شامل ہوگی۔رواں ماہ کے آغاز میں این ٹی وی ہوسٹن نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے علی حیدر کے ساتھ کام کرنے سے متعلق بتایا تھا۔یاد رہے کہ علی حیدر کا پہلا البم ’جانے جان سن‘ 1988 میں ریلیز ہوا تھا انہوں نے بہت کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔ان کا گانا ʼپرانی جینز جو ان کی 1993 کا البم کا حصہ تھا وہ نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔بعدازاں کچھ عرصے تک انہوں نے موسیقی سے دوری بھی اختیار کی تھی اور صوفیانہ موسیقی کے ذریعے واپسی کی تھی۔انہوں نے موسیقی سے دور رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بیٹے کی موت کے بعد موسیقی ترک کر دی تھی۔علی حیدر نے نعتیں، حمد اور نوحے بھی پڑھے، جنہیں مداحوں نے بہت زیادہ کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ایک شو کی میزبانی بھی کی تھی۔