جنوبی کوریا کے گلوکار جنجنی نے ہیئراسٹائل بدل کر سب کو حیران کردیا

April 23, 2021

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے مقبول پاپ گروپ میں شامل جنجی نامی گلوکار نے ایک سال تک اپنے چہرے کو منفرد ہیئر اسٹائل سے چھپائے رکھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنجی کو اپنے گروپ میں بالوں کے مختلف اسٹائل کی بنا کر پہچاننا بہت آسان ہے۔ انہوں نے لمبے بالوں کو سامنے کی طرف لا کر آنکھوں تک چہرے کو ڈھانپا ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق لوگوں کا خیال ہے کہ جنجی اپنے گروپ کے دیگر گلوکاروں کی طرح حسین نہیں ہیں اس لیے انہوں نے اپنا چہرا چھپا کر رکھا ہوا۔بعد ازاں ان کے مداحوں کی جانب سے مسلسل تنقید پر گلوکار نے ایک سال کے لمبے عرصے کے بعد اپنے بالوں کا اسٹائل تبدیل کر دیا اور اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔جنجی نے بتایا کہ انہوں نے شروعات میں چہرے کو ڈھانپتا ہیئر اسٹائل چند ہفتوں کے لیے اپنانے کا سوچا تھا لیکن جب لوگوں نے ان سے متعلق باتیں کرنا شروع کی تو انہوں نے اس ہیئر اسٹائل کو اپنانے کا ارادہ طویل کردیا۔