سمنتھا اکینینی نے خاتون رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی تحفے میں دیدی

April 23, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ سمنتھا اکینینی نے ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی تحفے میں دیدی ہے۔ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھا اکینینی کا شمار بھارت کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمنتھا نے حال ہی میں ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی خرید کردی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔ ایک ٹی وی شو میں کویتھا نامی خاتون نے بتایا کہ ان کی 7 بہنیں ہیں اور وہ اپنےگھر کی واحد کمانے والی ہے، اس لیے وہ رکشہ چلاتی ہے۔اس موقع پر اداکارہ سمنتھا اکینینی نے وعدہ کیا کہ وہ اسے ایک نئی گاڑی خرید کردے گی تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔ وعدہ پورا کرتے ہوئے سمنتھا نے خاتون رکشہ ڈرائیور کو ساڑھے 12 لاکھ بھارتی روپےکی ایک نئی گاڑی خرید کردی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔