بارسلونا: میٹرو اور بس اسٹاپس پر سمارٹ ٹیگ نافذ کرنیوالا دنیا کاپہلا شہر بن گیا

April 23, 2021

بارسلونا(جواد چیمہ)بارسلونا دنیا کا پہلا شہر ہے جس نے 161 میٹرو اسٹیشنوں اورمیٹروپولیٹن میں 2600 سے زائد بس اسٹاپس میں سمارٹ ٹیگ کے نفاذ کو مکمل کیا ہے، اے ایم بی پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹر، سمارٹ ٹیگ میں وسیع پیمانے پر مواد شامل ہے ، لیکن سب سے بڑھ کر موبائل فون اور نی لینس ایپلی کیشن کے ذریعہ اسٹیشن یا ٹرینوں کی سمت سے متعلق معلومات شامل ہیں، جس کی مدد سے نابینا افراد کی نقل و حرکت کو بہتر بنایا جائے گا۔ ٹی ایم بی کے صدر روزا الارکن نے کہا سی ای او جیراردو لیرت سکندی کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کو پیش کیاہے ، اس طرح بارسلونا شہر نابینا افراد کی رسائی میں ہوگا اور یہ پہلا شہر ہی نہیں بلکہ دوسروں کو رہنمائی بھی دے گا۔ نابینا افراد اس پراجیکٹ سے میٹرو اسٹیشنوں کی معلومات، ٹکٹوں کی خریداری، بس لائنوں پر انفارمیشن پینل سے رہنمائی لے سکیں گے۔ صوتی معاون سے نابینا افراد پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے اشارے پڑھ سکتے ہیں ، محفوظ طریقے سے منتقل ہونے کے لئے انتباہات اور دیگر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پراجیکٹ مکمل نافذ ہونے کے بعد ٹی ایم بی نے نابینا افراد کے اداروں اور گروہوں کے ساتھ معلوماتی سیشن کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ وہ عملی اشارے دے سکیں کہ وہ نیوی لینس سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں ، جو 27 زبانوں میں دستیاب ہے۔ مجموعی طور پر ٹی ایم بی نے 9100 ڈی ڈی ٹیگز ، 4227 بس نیٹ ورک میں اور 4881 میٹرو نیٹ ورک میں رکھے ہیں۔ اگرچہ میٹرو نیٹ ورک دنیا میں سب سے زیادہ قابل رسائی ہے لیکن اب بھی ایسے اسٹیشن موجود ہیں جن میں لفٹ نہیں ہیں۔ الارکن نے یاد دلایا کہ لفٹوں اور الیکٹرک سیڑھیوں کی تنصیب کا انحصار حکومت کاتالونیا پرہے ،اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ 2024 تک بارسلونا کے تمام میٹرو اسٹاپ ایک لفٹ حاصل کریں گے۔ جیسا کہ ٹی ایم بی نے ایک پریس ریلیز میں اطلاع دی ہے ، ٹی ایم بی ایپلی کیشن کے تازہ ترین ورژن میں گو فنکشن کی بدولت سمارٹ ٹیگ پبلک ٹرانسپورٹ کے دوسرے مسافروں کے لئے بھی کارآمد ہیں۔ اس کے ذریعہ صارفین کو آنے والی ٹرینوں اور بسوں یا واقعات سے متعلق معلومات حاصل ہوسکتی ہے۔ اس میں موجودہ خبریں ، آڈیو بکس اور ضلع یا شہر کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں۔