عالمی سطح پر سزائے موت میں کمی‘ کچھ ممالک میں اضافہ

April 23, 2021

لندن ( نیوز ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ برس سزائے موت دینے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق 2020 ء میں جہاں عالمی سطح پر موت کی سزا دینے میں کمی واقع ہوئی ہے، وہاں چند ممالک میں اضافہ بھی درج کیا گیا ہے۔ تنظیم کی سیکرٹری اگنیس کالامارڈ کا کہنا تھاکہ بعض ممالک میں سزائے موت میں اضافے کے باوجود مجموعی طور پر 2020 ء کی تصویر مثبت تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں تقریباً 483 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔ یہ تعداد 10برس کے دوران سب سے کم تعداد ہے۔