وزیر دفاع کی سلطنت کیلئے جان دینے والے سیاہ فام و ایشیائی فوجیوں سے تعصب پرمعذرت

April 23, 2021

لندن( پی اے )وزیر دفاع نے تسلیم کیا ہے کہ برطانوی سلطنت کے لئے لڑتے ہوئے مرنے والے سیکڑوں ہزاروں سیاہ فام اور ایشیائی فوجی جوانوں کو یاد کرنے کے لئے ناکامیوں میں’’تعصب نے ایک کردار ادا کیا‘‘ ہے۔بین والیس نے جمعرات کے روز معافی جاری کرتے ہوئے اس بات پر ’’گہرے افسوس‘‘ کا اظہار کیا کہ ایک تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ امپیریل وارگریوز کمیشن (سی ڈبلیو جی سی) نے سیاہ فام اور ایشیائی فوجی جوانوں کو سفید فام ساتھیوں کی طرح رسمی طور پر یاد نہیں کیا تھا۔کابینہ کے وزیر نے کامنز کو بتایا کہ اس رپورٹ میں یہ پتا چلا ہے کہ’’ سرایت پذیر نسل پرستی‘‘ سے ناکامی ثابت ہوئی ہے ۔سی ڈبلیو جی سی کے چیئر مین مسٹر والیس نے رکان پارلیمنٹ کو بتایا ، "اس میں کوئی شک نہیں کہ کمیشن کے کچھ فیصلوں میں تعصب کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کامن ویلتھ امپیریل وارگریوز کمیشن اور حکومت کی جانب سے ماضی اور آج تک سالوں پہلے کے بنیادی اصول پر قائم رہنے میں ناکامیوں پر معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے اس بات پر بھی گہرے افسوس کا اظہارکیاکہ اس کی اصلاح کےلئے اتنا عرصہ لگا ہے۔