خیبر پختونخوا حکومت نے سی پیک کیلئے 13 اہم منصوبوں کو حتمی شکل دے دی

April 23, 2021

پشاور( ارشد عزیز ملک ) خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چین 10ویں جائنٹ کوآپریشن کمیٹی اجلاس کے لئے 13اہم منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ۔منصوبوں میں سڑکوں کے پا نچ ،توانائی کے تین ،زراعت اور صنعتوں کے دو دو اور سیاحت کا ایک منصوبہ شامل ۔ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں منصوبوں کی باقاغدہ منطوری دی جائےگی۔خیبرپختو نخوا کے وزیراعلی محمود خان نے جنگ کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے آئند جے سی سی کے لئے پوری تیاری کررکھی ہے ۔تقریبا تمام منصوبوں کی فیزیبلٹی تیار ہوچکی ہے ، سڑکوں کی تعمیر سے صوبے میں عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ چشمہ رائٹ بینک کینال چالیس سالہ پرانا منصوبہ ہے جس سے جنوبی اضلاع میں ایک زرعی انقلاب آئے گا اور صوبہ زرعی طورپر گندم میں خودکفیل ہوجائے گا ، رشکئی کے بعد صوبے میں درابند کا دوسرا صنعتی زون بننے سے جنوبی اضلاع میں ترقی اور روزگار کا ایک نیا سفر شروع ہوگا ۔