جاپانی ایئر لائن کا پائلٹ دوران پرواز فالج سے بے ہوش

April 23, 2021

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)پیرس سے ٹوکیو جانے والے جاپانی ایئر لائن کے جہاز کے پائلٹ کو دوران پرواز فالج حملے سے بے ہوشی کے باعث طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جاپان کی آل نیپون ایئر ویز کی پرواز این ایچ 216 کے بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر کے ذریعے پیرس سے ٹوکیو کے ہنیدا ائیرپورٹ جارہی تھی کہ روس کی فضائی حدود میں کپتان اچانک بے ہوشی ہوگیا۔