بھارتی سیکیورٹی فورس کی شکایت کبوتر کے خلاف مقدمہ درج

April 23, 2021

لاہور( خالد محمود خالد) بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے پاکستانی سرحد کے قریب سے پکڑے گئے ایک ʼمشتبہ کبوتر کے خلاف دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے، بی ایس ایف کی جانب سے امرتسر میں خان گڑھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تھی جس کی ٹانگ کے ساتھ پاکستان کا ایک ٹیلی فون نمبر منسلک تھا۔ بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاہ و سفید رنگ کے ایک کبوتر کو 17 اپریل کو اس وقت پکڑا گیا تھا جب وہ سرحد سے 500 میٹر دور ایک چوکی پر گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل نیرج کمار کے کاندھے پر جا بیٹھا تھا۔