مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا، وزارت داخلہ سے کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید

April 23, 2021


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کےپروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسودہ اسمبلی میں پیش کردیاہے،وزارت داخلہ سے کوئی تعلق نہیں، سابق کرکٹر سفیر چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن مصباح الحق نے کہا کہ بچوں کے دل کا مسئلہ پاکستان میں بہت ہے، ہارٹ فاؤنڈیشن کیساتھ قدم ملا کر چلوں گا ،سینٹر مصدق ملک نے کہا کہ کوئی تو کھیل کھیل رہا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے یہ کھیل کیا ہے،و زیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل نے کہا کہ کراچی میں لوگ بہت تعداد میں رہتے ہیں ہم نہیں چاہتے کویڈ یہاں اس طریقے سے پھیلے جس طریقے سے پنجاب ، خیبرپختونخوا میں پھیلا ہے۔