حیدرآباد، تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے

April 23, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے،پھلیلی میں واقع مرزا قلیچ بیگ اسکول میں اساتذہ اور طلباءکے مثبت کیسز آنے پر اسکول بند کردیا گیا ہے، جبکہ گورنمنٹ کمپری ہینسیو بوائز اسکول لطیف آباد یونٹ نمبر 10میں بھی اسکول اسٹاف کے 7ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ تعلیم حیدرآباد نے اسکول کو بند کردیا ہے،اسی طرح کورونا ٹیسٹ کے کیس مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول اولڈ کیمپس کو 25 اپریل تک کیلئے بند کردیا ہے،گزشتہ دنوں حیدرآباد ہوم اسٹیڈ ہال پر خدیجہ گرلز اسکول کے اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے،اسکولوںمیں کورونا کے حوالے سے ایس او پیز کو مکمل طورپر نظر اندازکردیاگیا ہے، جبکہ اکثر اسکولوں میں شکایت ہے کہ ماسک،سینٹیائرز اور دیگر احتیاطی تدابیر کو مکمل طورپر نظر اندازکردیاگیا ہے، جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔