کراچی نے مجھے دن رات شہر کی بہتری کیلئے کام کرتے دیکھا، مصطفیٰ کمال

April 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249کے امیدوار سید مصطفی کمال 25 اپریل اتوار کو چاندنی چوک، UC-30 سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں انتخابی جلسے کریں گے۔ مرکزی الیکشن آفس میں مختلف برادریوں کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور وزراء کی جماعتیں چھوڑ کر عوام پی ایس پی میں اس لیے شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ کراچی نے مجھے دن رات شہر کی بہتری کے لیے کام کرتے دیکھا ہے۔ ہمارے علاؤہ کسی کے پاس مسائل کے قابلِ عمل حل موجود نہیں۔ اگر پاکستان میں الیکشن لڑنے والوں کی بات دو فیصد باتیں بھی سچ ہوتیں تو ہماری گلیاں اور محلے اس حالت میں نا ہوتے۔