ترین کے حامی چاہتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، اسحاق خاکوانی

April 23, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)رہنماتحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ اسحاق خاکوانی نے کہا ہے کہ ،جہانگیر ترین کے حامی چاہتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں،مجھے نہیں معلوم جہانگیر ترین اور وزیراعظم کے درمیان کون دوریاں پیدا کررہا ہے ۔ میں وزیراعظم سے صرف ایک بار ملا ہوں،جہانگیر ترین کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کی وجہ چینی کا بحران نہیں بلکہ کچھ اور ہے ،وہ مقدمات کا سامنا ضرور کریں گے لیکن غیر جانبداری نظر آنا چاہئے۔ملاقات میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے مقدمے سے متعلق کچھ حقائق وزیراعظم کو بتائیں گے ،انہیں صرف یکطرفہ کہانی سنائی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اسحاق خاکوانی نے کہا کہ جہانگیر ترین کا معمولی نوعیت کا مقدمہ تھا اس سطح پر نہیں جانا چاہئے تھا ،یہ تاثر نہیں اُبھرنا چاہئے کہ جہانگیرترین کیخلاف مقدمات میں حکومت کے لوگ ملوث ہیں۔