شوگر اسکینڈل، پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری 4 مئی کو نیب طلب

April 23, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیب نے شوگر سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کو طلب کرلیا ہے اور انہیں 4 مئی کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔شوگر ایکسپورٹ کا اجازت نامےکا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی اور اس سلسلے میں انہیں 2018 تا 2019 شوگر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ محسن لغاری سے شوگر ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینےکا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔