ایلون مسک کی جگہ برنارڈ ارنالٹ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

April 23, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) لگژری اشیا کے ٹائیکون برنارڈ ارنالٹ، ایلون مسک کی جگہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ فوربس کی ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق، منگل کے روز برنارڈ ارنالٹ کے مجموعی اثاثے 176.3 ارب ڈالرز ہوگئے۔ جب کہ ایلون مسک کے مجموعی اثاثے 174.6 ارب ڈالرز تھے۔ تاہم، بلوم برگ کی ارب پتی افراد کی فہرست میں برنارڈ ارنالٹ اب بھی 146 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جب کہ ایلون مسک 183 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جب کہ ایمازون کے سی ای او جیف بزوس 197 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ برنارڈ ارنالٹ اور ان کی فیملی ایل وی ایم ایچ کمپنی کے 47.5 فیصد شیئرز کی مالک ہے، جس کی ملکیت میں لوئس ویوٹن اور ٹفینی اینڈ کو جیسے برانڈز آتے ہیں۔