ترکی کا کرپٹو کرنسی کا بانی فرار

April 23, 2021

استنبول (اے ایف پی) ترکی کا کرپٹو کرنسی کا بانی سرمایہ کاروں کے دو ارب ڈالرز کے ساتھ فرار ہوگیا ہے۔ ترک پراسیکیوٹرز نے اس بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تھوڈیکس ایکسچینج نے ایک پُراسرار پیغام کے ساتھ ٹریڈنگ 5 دنوں کے لئے معطل کر دی ہے۔

ترکی کے سیکورٹی حکام نے مفرور فاروق فتحی اوزر کی تصویر جاری کی ہے۔ جس پر دو ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فرار ہو جانے کا الزام ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ استنبول سے البانیہ یا تھائی لینڈ فرار ہوگیا ہے۔ اس کی عمر 27 اور 28 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔