پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں دینے پر بھی یو ٹرن لے لیا، بلاول بھٹو

April 23, 2021

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 2020 نوکریوں کا سال ہوگا، 2021 آگیا مگر نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملیں،پی ٹی آئی کے منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے جس سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا] وزارتیں بدلنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، عمران خان کو گھر جانا ہوگا ۔