امریکی صدر کو غیرملکیوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور

April 23, 2021

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)امریکی ایوان نمائندگان نے غیرملکیوں کیساتھ قومیت کی بنیاد پر تعصب کو روکنے کیلئے (نو بین) ایکٹ منظور کرلیا،بل امیگریشن سے متعلق مختلف فیصلوں میں مذہبی امتیازی سلوک سے بھی روکے گا،سی اے آئی آرکاخیرمقدم ،غیر ملکی خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق بل کو 208 کے مقابلے میں 218ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے جس کی حمایت صرف ایک ریپبلکن نے کی، بل کے تحت غیر ملکیوں کو امریکا میں داخلے سے روکنے یا ان پر پابندی عائد کرنے کے صدر کےاختیار کو ختم کردیا جائیگا، بل امیگریشن سے متعلق مختلف فیصلوں میں مذہبی امتیازی سلوک سے بھی روکے گا۔