پی اے سی ذیلی کمیٹی، وزارت ہاؤسنگ کے تمام کورٹ کیسز کی تفصیلات طلب

April 23, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے تمام کورٹ کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے ایک کنٹریکٹر سے رسک اینڈ کاسٹ چارجز کی ریکوری نہ کئے جانے کا معاملہ تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے، ذیلی کمیٹی(جائزہ اور عملدرآمد)کا اجلاس کنوینر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس کے2004-05سے 2009-10تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے ایک کنٹریکٹر سے رسک اینڈ کاسٹ چارجز کی ریکوری نہ کئے جانے کے معاملے سے آگاہ کیا ، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے کراچی میں وفاقی حکومت کی رہائشی کالونیوں کے رہائشیوں سے پانی کے چارجز کی ریکوری نہ کئے جانے کے معاملہ سے بھی آگاہ کیا ۔