جڑواں شہروں میں گرج چمک اورتیزہوائوں کیساتھ بارش، ژالہ باری

April 23, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،جڑواں شہروں میں ژالہ باری سے پارک اور سڑکیں سفید ہوگئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ77، مظفرآباد 39، گڑھی دوپٹہ 26، راولاکوٹ 23،اسلام آباد 19، راولپنڈی 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔