تین لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء

April 23, 2021

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر) تین لڑکیوں سمیت 4 افراد اغواء ہو گئے۔ محمد جہانگیر نے کورال پولیس کو بتایا کہ میری سترہ سالہ بیٹی (ع) کو صفدر ریاض نے اغواء کر لیا۔ عرفان حیدر نے رمنا پولیس کو بتایا کہ میری اٹھارہ سالہ بیٹی (ح) کو عاطف نے اغواء کر لیا۔ عرفان اللہ نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ میرا ماموں زبیر جس کی عمر چالیس سال ہے کونامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ صدربیرونی پولیس کوبازورخان نے بتایاکہ سائل کی بیٹی (م) بی بی عمر 15 سال کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا ۔