قتل کے ملزموں سمیت16سماج دشمن گرفتار

April 23, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کوگرفتار کرکے 300 گرام ہیروئن ،10لٹر شراب، ایک رائفل 12، ایک پستول برآمد کر لی ۔صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہزاد نامی شخص قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4ملزموں کو گرفتار کرلیا۔نصیر آبادپولیس نےغیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ریفلنگ کرنے والے 3 ملزموں کو دھر لیا۔ مندرہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم عازم نذیر کو24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ سول لائنز پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوبناکرسوشل میڈیا پر اُس کی تشہیر کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ تھا نہ شالیمار اور تھا نہ نون پولیس نے گھریلوچوری ، رہزنی اور سنیچنگ کی وارداتو ں میں ملوث دو گینگز کے تین ارکان گرفتار کر کے نقدی ، 20تو لہ سونا اور دیگر قیمتی اشیا ء برآمد کر لیں۔