زیر تعمیر گھر کے واٹر ٹینک سے دو کم سن بہنوں کی لاشیں برآمد

April 23, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ دو کمسن بہنیں واٹر ٹینک میں ڈوب گئیں۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقہ ملوٹ میں زمینوں پر قبضہ کے معاملے پر رات گئے فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ موقع پر دم توڑ گیا۔واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں 32 سالہ تنویر فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گیا ۔ دریں اثناءتھانہ کورال کے علا قے صنم چوک لہتراڑ روڈ پر زیر تعمیر گھر کے واٹر ٹینک سے دو بہنوں 7سالہ شازیہ اور 8 ماہ کی تانیہ دختران زمان خان کی لاشیں بر آمد ہو ئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔