گائوں نون میں چار بھٹہ خشت سربمہر

April 23, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاک ای پی اے اور آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن نے بھٹہ خشت کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سیکشن گیارہ کی خلاف ورزی پر چار بھٹوں کو سربمہر کر دیا ، پاک ای پی اے کے مطابق جمعرات کے روز انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن نے آئی 16نون گائوں میں بھٹوں کیخلاف آپریشن کیا ۔