دہشت گردی کے محرکات سامنے لائے جائیں‘ امان اللہ کنرانی

April 23, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے ہوٹل بم دھماکے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے محرکات کو سامنے لایا جائے انہوں نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےان کی جلد صحت یابی اور شہدا ءکےبلنددرجات کیلئے دعا کی۔