شعیب ملک کو ورزش کرتا دیکھ کر حمیمہ ملک اور اُشنا شاہ نے کیا کہا

April 23, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اپنی فل باڈی ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی جسے دیگر کرکٹر اور شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

شعیب ملک کی جِم میں پھرپور اور سخت ٹریننگ کو دیکھ کر پاکستان کی اداکارہ اشنا شاہ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یقیناً جِم میں یہ والی ایکسرسائز میرے معمول کا حصہ نہیں۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی شعیب ملک کی فٹنس سے متعلق ویڈیو کو پسند کیا۔

اس کے علاوہ بھی سیکڑوں مداحوں نے شعیب ملک کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔