شعیب ملک نے اپنے فُل باڈی ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کردی

April 23, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے فُل باڈی ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کردی جسے انکے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

شعیب ملک نے جِم میں شولڈر، لیگ، بیک، ایبز اور فیٹ برن کی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

شعیب ملک نے اپنی ویڈیو کے ساتھ مداحوں سے سوال بھی پوچھا کہ آپ لوگوں کا جِم روٹین کیا ہے۔ سابق کپتان کی خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھرپور محنت کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے بہت سارے تعریفی کمنٹس لکھے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


شعیب ملک کے اکاؤنٹ پر ویڈیو کو ایک لاکھ18 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

شعیب ملک کی ویڈیو پر اداکارہ اشنا شاہ اور حمیمہ ملک نے بھی کمنٹ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی شعیب کی تعریف کی۔