امریکا میں تیزاب گردی کا شکار پاکستانی طالبہ کیلئے شعیب اختر کی دعا

April 23, 2021

امریکی ریاست نیویارک میں تیزاب گردی کا شکار پاکستانی طالبہ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ مجرم پکڑا جائے گا اور متاثرہ طالبہ کو انصاف ملے گا۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی طالبہ کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے سے شدید دکھ ہوا۔ ﷲ تعالیٰ اس لڑکی کو صحت دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی 21سالہ میڈیکل کی طالبہ پر نیویارک میں ایک شخص نے گھر کے باہر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے طالبہ کا چہرہ، آنکھیں،گردن اور ہاتھ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔