بھارت: اسپتال میں آگ لگ گئی، 13 کورونا مریض ہلاک

April 23, 2021

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کے علاقے ویرار میں واقع ایک اسپتال میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 13 مریض ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرار کے اسپتال وجے ویلابھ کے آئی سی یو میں آگ لگی جس سے جھلس کر 13 کورونا وائرس کے مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔