سوئیڈن کیلئے خاتون سعودی سفیر مقرر

April 23, 2021

سعودی عرب نے سوئیڈن کیلئے خاتون اور افغانستان کیلئے مرد سفیر کو مقرر کردیا ہے۔

سوئیڈن کیلئے سعودی خاتون ایناس الشہوان کو سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیصل بن طلق البقمی افغانستان کے لیے سعودی سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے نامزد سفیروں سے آن لائن حلف لیا۔