دنیا: کورونا وائرس کیسز ساڑھے 14 کروڑ سے متجاوز

April 23, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 85 ہزار 284 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 14 ہزار 868 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 158 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 33 لاکھ 44 ہزار 649 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 84 ہزار 226 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 69 ہزار 121 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 48 ہزار 237 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 962 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار 658 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 86 ہزار 928 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 83 ہزار 757 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 72 ہزار 139 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 2 ہزار 164 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 54 لاکھ 8 ہزار 606 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 7 ہزار 103 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 36 ہزار 121 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 37 ہزار 329 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 45 لاکھ 1 ہزار 382 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 345 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 98 ہزار 431 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 357 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 20 ہزار 945 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 496 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 56 ہزار 886 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 81 ہزار 693 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 32 لاکھ 38 ہزار 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 869 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 566 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 144 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 685 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 818 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 84 ہزار 976 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔