جاپان کا ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا فیصلہ

April 23, 2021

جاپان نے ٹوکیو سمیت ایک چوتھائی آبادی کیلئے ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ٹوکیو سمیت دیگر علاقوں میں پابندی کا اطلاق 25 اپریل سے 11 مئی تک ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں 2ہفتے کا قرنطینہ مکمل کرنے والے شخص کاکورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔

متاثرہ شخص کیساتھ سفر کرنے والے تمام افراد کوتنہائی اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔