انڈونیشیا کا بھارت سے آنے والوں کے ویزا اجراء روکنے کا اعلان

April 23, 2021

انڈونیشیا نے بھارت سے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے ویزا اجراء روکنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق بھارت میں 14 روز سے مقیم غیر ملکیوں کو انڈونیشیا کا ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے انڈونیشین باشندوں کو ہیلتھ پروٹو کولز کے تحت قرنطینہ کرنا ہوگا۔

بھارت سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندیوں کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 86 ہزار 928 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 مریض سامنے آ چکے ہیں۔