نون لیگ کیلئے آج بڑا دن ہے: رانا ثناء اللّٰہ

April 23, 2021

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے لیے آج بڑا دن ہے۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کو لینے کے لیے جیل پہنچے، اس موقع پر انہوں نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتقام پر مبنی پراپیگنڈہ زمین بوس ہو گیا ہے، شہباز شریف رہائی کے بعد اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت شہباز شریف کی بہت ضرورت ہے، شہباز شریف پی ڈی ایم کے اجلاس میں نون لیگ کے صدر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف دونوں پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔