امریکا: جانسن کی ویکسین سے پھٹکیاں بننے کا ایک اور کیس رپورٹ

April 23, 2021

امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے بعد خون میں پھٹکیاں بننے کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کی خاتون خون میں پھٹکیاں بننے جیسی علامتیں ظاہر ہونے پر اسپتال میں داخل کر لی گئیں۔

امریکی طبی حکام جے اینڈ جے کورونا ویکسین کی معطلی کو بحال کرنے سے متعلق آج اعلان بھی کرنے والے ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکا میں خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز سامنے آنے پر ویکسین کا استعمال معطل کیا گیا تھا۔