موجودہ کورونا بحران کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، راہول گاندھی

April 23, 2021

بھارت میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دے دیا۔

کورونا کے بحران کے حوالے سے راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر مودی حکومت پر تنقید کی۔


راہول گاندھی نے کہا کہ آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی ہے جس کی وجہ سے بہت سی اموات ہو رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ مودی حکومت ہے۔ جس نے مناسب انتظامات نہیں کیے۔