مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپیں، 100 فلسطینی زخمی

April 23, 2021

مقبوضہ بیت المقدس میں انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں، فلسطینیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 50 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

فلسطينی ہلال احمر نے جمعرات اور جمعے کی درميانی شب ہونے والی جھڑپوں میں 105زخميوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ رات شہر کے قدیم حصے میں مارچ کرنے والے یہودیوں نے نعرے لگاکر فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا جس کے بعد پولیس سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔

رمضان کے آغاز ہی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز ميں اسرائيلی پوليس نے رکاوٹيں کھڑی کررکھی ہيں اور يوميہ بنيادوں پر يہوديوں اور مسلمانوں کے مابين جھڑپيں جاری ہيں۔