حوثی باغیوں نے یمنی ماڈل کو قید تنہائی میں ڈال دیا

April 23, 2021

حوثی باغیوں نے مغوی یمنی ماڈل اور اداکارہ انتصار الحمادی کو قید تنہائی میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی ماڈل کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی موکلہ حوثی باغیوں کی قید میں ہیں اور انہیں یہ سزا اپنی ابتدائی قید اور جیل کے حالات کے خلاف احتجاج کرنے پر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انتصار الحمادی کو رواں سال فروری میں ان کی دو دوستوں کے ہمراہ صنعا سے شوٹنگ کے لیے جا تے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔