منشیات کی اسمگلنگ: سعودی عرب نے لبنان سے پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

April 23, 2021

سعودی عرب نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

ریاض سے سرکاری میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق اتوار 25 اپریل کی صبح 9 بجے سے کیا جائے گا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پابندی لبنان سے درآمد اناروں کی کھیپ میں منشیات لانے پر لگائی گئی۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 5 ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا۔