لاہور:ٹی ایم اے کی کارروائی، 300کلو مرغی کا گوشت برآمد

May 01, 2016

لاہور کے علاقے جو ہرٹاون میں ٹی ایم اے اقبال ٹاون کے عملے نے 2 دکانوں سے300کلو گرام مردہ مرغی کا گوشت برآمد کرکے 3 افراد کو حراست لے لیا۔

ٹی ایم اے اقبال ٹاون کے عملے نے ٹی ایم او علی حسن کی سربراہی میں جوہر ٹاون میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والی دو دکانوں پر چھاپہ مارا ۔

وہاں موجود فریزروں سے مردہ مرغی کا 300 کلو گرام گوشت برآمد ہوا، جس پر عملے نے 3 افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا اور گوشت کو تلف کردیا۔