آئرلینڈ میں کورونا کے مزید 437 کیسز، ایک شخص ہلاک

April 26, 2021

آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد وہاں اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 4874 ہوگئی۔

ڈبلن سے آئرش محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے 437 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس طرح آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 69 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ میں کوویڈ-19 ویکسین کی 13 لاکھ 85 ہزار 753 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق آئرلینڈ میں اب تک کورونا ویکسین کی 9 لاکھ 87 ہزار 681 افراد کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ آئرلینڈ میں 3 لاکھ 98 ہزار 72 افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔