پاکستان ٹیم کا زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز

April 26, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی اسکواڈ نے ہرارے میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس بھی کی۔

کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں، بولنگ کوچ وقار یونس کی عدم موجودگی میں ہیڈ کوچ مصباح الحق بولرز کو مانیٹر کرتے رہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ٹیسٹ میچز بھی براہِ راست نشر کرے گا۔