پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کی وطن واپسی آج شروع ہوگی

April 27, 2021

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان کی وطن واپسی آج شروع ہو گی۔ زمبابوے سے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 10 کھلاڑی وطن واپس آئیں گے۔

ادھر پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ نے ہرارے میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ٹیسٹ میچز بھی براہِ راست نشر کرے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔

واضحرہے کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز قومی ٹیم کے نام رہی تھی۔