اضافی آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر آپشن زیر غور ہے، حماد اظہر

April 27, 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہنا ہے کہ اضافی آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر آپشن زیر غور ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں جون 2020 میں آکسیجن کی پیداوار 484 میٹرک ٹن یومیہ تھی۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں آکسیجن کی پیداوار 792 میٹرک ٹن روزانہ ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت صعنت و پیداوار نے نجی شعبے کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کے لیے کام کیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال جون سے اب تک آکسیجن کی پیداوار میں 308 میٹرک ٹن کا اصافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آکیسجن کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اضافی آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر آپشن زیر غور ہے۔