وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

April 28, 2021

وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیراعظم ڈیر ہ مراد جمالی بائی پاس اور زیارت سنجاوی روڈ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

بلوچستان حکومت کےترجمان مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کوئٹہ میں اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دورے میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔