فارمولا ون ریس ایک بار پھر ملتوی

April 29, 2021

کینیڈا میں اس سال ہونےوالی فارمولا ون ریس ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ہونے والی فارمولا ون ریس ملتوی کو کووڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اس ریس کو ملتوی کیا گیا ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ عالمی سفری پابندیوں کے باعث کینیڈا میں 15دن کا کورنٹائن ضروری ہے اس لیے ریس کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا جس کا انہیں افسوس ہے۔

فارومولا ون کےصدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اب یہ ریس ترکی میں ہوں گی ۔

ترکی گذشتہ سیزن کے بعد 2021 میں ایک اور عظیم الشان ریس کی میزبانی کےلیےتیار ہے۔