ریاست تامل ناڈو میں رات کا کرفیو اور اتوار کے لاک ڈاؤن میں توسیع

April 29, 2021

جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو نے رات کے کرفیو اور اتوار کے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا بحران کی سنگین صورتحال کے تناظر میں ریاست تامل ناڈو میں رات کا کرفیو اور اتوار کا لاک ڈاؤن تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

ادھر نئی دلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست اتر اکھنڈ نے ہندو مذہبی تہوار چار دھم یاترا منسوخ کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مذہبی تہوار مئی میں شروع ہونا تھا۔

اب نئے احکامات کے مطابق مندروں میں صرف پنڈت عبادت کرینگے، اور یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔