عمان میں اس سال بھی عیدالفطر کے اجتماعات پر پابندی

May 03, 2021

سلطنت عمان نے کورونا وائرس کی نئی لہر کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے سرکاری ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال عید کی باجماعت نماز ملک میں کہیں نہیں ہوگی۔