آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

May 04, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی صورتحال کے پیشِ نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

کورونا وباء نے آئی پی ایل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کلکلتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے مابین ہونے والا میچ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ورون چکرورتی اور سندیپ واریئر میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا نے جہاں دنیا کے دیگر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے وہیں دنیا کی بیشتر کرکٹ لیگز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو بھی کورونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔