عائزہ خان کی تصویر شیئر ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

May 05, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی نئی تصویر مداحوں میں مقبول ہوگئی۔

مہرپوش کی مہرو نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

عائزہ خان ہلکے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جس میں وہ انتہائی دلفریب دکھائی دے رہی ہیں۔

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ اس پر پیار بھرے تبصرے بھی کیے۔